میانہ گوندل کے قریب تیز رفتار کوسٹر وین کی ٹکر سے سائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور فرار

bike accident

ملک وال(نامہ نگار) لوکڑی عالم آباد کا رہائشی ریاض سائیکل پر کام کیلئے جا رہا تھا کہ میانہ گوندل چوک کے قریب تیز رفتار کوسٹر وین نے اسے ٹکر مار دی جس سے ریاض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ وین ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس تھانہ میانہ گوندل نے نعش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی جبکہ نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں