تھانہ ملک وال کے علاقہ ساہنا میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی

firing pistal

تھانہ ملک وال کے علاقہ ساہنا میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی، ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار نذیر احمد کو رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر فائرنگ کر دی ، ڈاکو فرار ہو گئے۔
ملک وال(نامہ نگار) تفصیلات کیمطابق موضع ساہنا کا رہائشی نذیر احمد ہریا اسٹیشن سے واپس اپنے گاؤں ساہنا موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ گاؤں سے کئچھ فاصلہ پر مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا رکھا تھا ، ڈاکوؤں کے اشارہ پر نذیر نے خطرہ بھانپتے ہوئے موٹر سائیکل کو تیز رفتاری سے بھگا دیا جس پر ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کر دی فائرنگ سے نذیر احمد شدید زخمی ہو گیا ۔ فائرنگ کی آواز سن کر قریبی ڈیروں سے لوگ باہر نکل آئے جس پر ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔ نذیر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں