شہر اور گردونواح میں چوریوں اور ڈکتیوں کی وارداتوں میں خطر ناک اضافہ،چوری ڈکیتی کی وارداتیں روازانہ کا معمول بن گئیں

choor chor arrested
شہر اور گردونواح میں چوریوں اور ڈکتیوں کی وارداتوں میں خطر ناک اضافہ ، چوری ڈکیتی کی وارداتیں روازانہ کا معمول بن گئیں جرائم پیشہ عناصر دلیرانہ وارداتیں کرنے لگے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ،پولیس چوروں ، ڈاکوؤں کا سراغ لگانے میں ناکام ہو گئی، وارداتیں نہ رکیں تو شٹر ڈاؤن ہڑٹال کریں گے ، مرکزی انجمن تاجران کے رہنماؤں کی وارننگ۔
ملک وال(نامہ نگار) تفصیلات کیمطابق مرکزی انجمن تاجران کے صدر راؤ محمد طارق ، جنرل سیکرٹری زاہد محمود سنی ، انجمن کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر رانا یعقوب اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر اور گردونواح میں چوریوں ، ڈکیتیوں ، موٹر سائیکل غائب ہونے کی وارداتوں میں خطر ناک اضافہ ہو گیا ہے۔ راؤ طارق نے کہا کہ ماہ رواں میں اس وقت تک چوری ، ڈکیتی موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتیں ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ چوروں کا چار رکنی گینگ بلاناغہ متحرک ہے چور محلہ اسلامی ، محلہ صابری، محلہ شیرانوالا، محلہ فضل آباد، محلہ صابری، محلہ کوٹلی سمیت دیگر علاقوں میں رات کے وقت چھتوں کے ذریعے گھر میں داخل ہوتے ہیں اور وارداتیں کرکے فرار ہو جاتے ہیں جبکہ گلی عارف شاہ والی میں اہل محلہ کے بیدار ہونے پر چور فرار ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم گینگ دن دیہاڑے دکانوں اور گھروں کے سامنے سے درجنوں موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے ہیں ۔ جبکہ سرشام ڈاکو شہریوں کو لوٹ رہے ہیں گوجرہ روڈ ، منڈی روڈ ، ساہنا روڈ بائی پاس روڈ سمیت کئی شاہراہوں پر متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں انجمن تاجران کے رہنماؤں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اس قدر بے خوف ہو چکے ہیں کہ وہ دن رات کسی بھی وقت بغیر کسی خوف کے وارداتیں کر رہے ہیں جبکہ پولیس ابھی تک کسی ایک بھی چور یا ڈکیت کا سراغ نہیں لگا سکی ۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی وارداتوں کی وجہ سے شہری شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔ انہوں نے آئی جی پولیس مشتاق سکھیرا ، آر پی او گوجرانوالا سے مطالبہ کیا کہ چوروں اور ڈاکوؤں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا جائے اور شہریو ں و تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر چوریوں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کو نہیں روکتی تو پھر انجمن تاجران شٹر ڈاؤن ہڑتال کرے گی۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں