اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ کے مختلف امتحانی سنٹرز کے دورے

GHS Sir Syed, GHS Mong schools mbdin new (1)GHS Sir Syed, GHS Mong schools mbdin new (2)

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ نے آج (سوموار) شہر کے مختلف سکولوں کا دورہ کر کے جماعت ہشتم کے جاری امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گورنمنٹ سرسید ہائی سکول، گورنمنٹ میونسپل ماڈل سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول مونگ کے امتحانی مراکز کامعائنہ کیا۔ تمام مراکز پر امتحانی عمل کسی تعطل کے بغیر پر امن ماحول میں جاری تھا تاہم گورنمنٹ ہائی سکول مونگ کے ایک کمرے میں امتحانی پرچے میں معاون مواد آویزاں تھا جو اے سی شبیر چیمہ نے فوری طور پر اتارنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کے خاتمے تک سنٹروں کے دورے جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں