تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ پپلی پل میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا

dead body death moat

تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ پپلی پل میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا ۔ مقتول ڈیڑھ سال قبل ملزم کی بہن کو بھگا کر لے گیا تھا، ملزمان نے اپنی بہن کو بھی قتل کر دیا تھا۔
ملک وال(نامہ نگار) تفصیلات کیمطابق تھانہ میانہ گوندل کے تفتیشی افسر اسلم بولا نے بتایا کہ بشارت علی ولد محمد خان سکنہ ہمبڑ رانجھا اپنے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ پپلی پل کے قریب ہمبڑ گاؤں کے ہی ملزم ناصر اقبال نے اپنی ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے بشارت کو قتل کر دیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقتول ڈیڑھ سال قبل اپنے ہی گاؤں ہمبڑ رانجھا کے رہائشی ملزم ناصر کی بہن کو بھگا کر لے گیا تھا جسے برآمدگی کے بعد بھائیوں نے ڈیڑھ سال قبل ہی قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ ناصر وغیرہ کیخلاف تھانہ قادر آباد میں درج ہے ، انہوں نے کہا کہ نعش پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال ملک وال منتقل کر دی ہے جبکہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔۔۔۔ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں