ایڈیٹرز کونسل منڈی بہاؤالدین کے صدر اور سینئر صحافی محمد حسین شاکر کی ڈی آئی او محمد وسیم بٹ سے ملاقات

pre editor counsil meeting DIO

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ایڈیٹرز کونسل منڈی بہاؤالدین کے صدر اور سینئر صحافی محمد حسین شاکر نے آج ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس میں ڈی آئی او محمد وسیم بٹ سے ملاقات کی اور صحافتی شعبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈی آئی او نے اس بات پر اظہار اطمینان کیا کہ محمد حسین شاکر کی قیادت میں ایڈیٹرز کونسل زیادہ فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت صحافت ہی صحافیوں کا اثاثہ ہوتا ہے۔ شعبہ صحافت کی ترقی اور صحافیوں کی بہتری کیلئے حکومت کی طرف سے ہر ممکنہ تعاون جاری رہے گا۔ایڈیٹرز کونسل کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ محمد حسین شاکر نے ڈی آئی او کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن آفس اور پریس ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں جو مل کر ہی بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔ انفارمیشن آفس کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہونا ہمارے لئے حوصلہ افزا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں