ڈاکٹر شاہد نذیر کے قتل کی مذمت کرتے ہیں کئی روز گذر جانے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری پولیس کی نااہلی ہے

Dr. Shahid Nazir mbdin news

ملک وال(نامہ نگار) ڈاکٹر شاہد نذیر کے قتل کی مذمت کرتے ہیں کئی روز گذر جانے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری پولیس کی نااہلی ہے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل ڈفر کے چیئرمین خالد محمود سیال نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین کے نجی ہسپتال میں ایک ڈاکٹر کا سرشام قتل ہونا امن و امان کی خراب صورتحال کو ظاہر کرتی ہے انہوں نے کہا کہ قتل کی واردات کو کئی روز گذر گئے لیکن پولیس ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں لگا سکی حالانکہ ملزموں کا اسلحہ جائے واردات سے مل گیا تھا لیکن فنگر پرنٹ کی مدد سے بھی کوئی کاروائی سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے آئی جی پولیس پنجاب ، آر پی او گوجرانوالا اور ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں