صوبائی وزیر محترمہ حمیدہ وحیدالدین کی جانب سے شہر میں گیس پریشر کی کمی کا نوٹس، سوئی گیس حکام کو گیس پریشر بڑھانے کی ہدایت

HAmida-wahid-ud-din-addressing-mbdin-news
صوبائی وزیر محترمہ حمیدہ وحیدالدین کی جانب سے شہر میں گیس پریشر کی کمی کا نوٹس، سوئی گیس حکام کو گیس پریشر بڑھانے کی ہدایت
انچار ج سوئی گیس نے گیس پریشر کی کمی کے اسباب اور وجوہات پر مبنی مفصل رپورٹ صوبائی وزیر کو پیش کر دی
منڈی بہاؤالدین : صوبائی وزیر ترقی خواتین محترمہ حمیدہ وحیدالدین نے سوئی گیس حکام کو منڈی بہاؤالدین کے کئی علاقوں میں سوئی گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے درپیش مشکلات کی نشاندہی اور گیس پریشر بڑھانے کی ہدایت کی تھی تاکہ گھریلو صارفین کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے جس پر ایگزیکٹو انجینئر وانچارج سوئی گیس سید آفاق حسین نے مفصل و جامع رپورٹ صوبائی وزیر کو جمع کروا دی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ جیل چوک سے گوڑھا محلہ چوک تک 6انچ قطر کی گیس پائپ لائن ڈالی گئی ہے۔گوڑھا محلہ کی 10گلیوں میں تقریبا4000صارفین گیس استعمال کر رہے ہیں۔ 1/1/4انچ کی 1,000سے 1,500میٹر پائپ لائنزان 10گلیوں میں بچھائی گی ہے۔ جھولانہ کے مقام پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے نزدیک سوئی گیس کا اسٹیشن جہاں پر مین والو لگا ہوتا ہے وہاں پر 15سے 17 PSIGگیس فراہم کی جا رہی ہے۔
نیچے کی جانب شہر کی طرف 12سے 15 PSIGگیس سپلائی کی جا رہی ہے۔انچار ج سوئی گیس نے مزید کہا کہ 6انچ قطر کی پائپ لائن جو جیل چوک سے گوڑھا محلہ آ رہی ہے وہ وارڈ نمبر5،محلہ عثمانیہ، منشی محلہ،سکول محلہ،قلعہ گجراں، لالہ زار کالونی اور محلہ صوفی پورہ کو بھی گیس دے رہی ہے ،یہ نیٹ ورک 10ہزار سے 12ہزار صارفین پر مشتمل ہے۔گیس انچارج نے مزید کہا کہ مندرجہ بالا عوامل کی روشنی میں ہم تجویز کرتے ہیں کہ جھولانہ گیس اسٹیشن کا پریشر 40Psigتک بڑھایا جانا چاہیے۔گوڑھا محلہ کی 10گلیوں کی پائپ لائنز کا سائز بڑھا کر 2انچ قطر کی پائپ لائن میں تبدیل کیا جانا چاہئے ۔ان حقائق کی روشنی میں صوبائی وزیر محترمہ حمیدہ وحیدالدین نے وفاقی وزیر پیڑولیم شاہد خاقان عباسی ،وفاقی سیکرٹری پیڑولیم اور جنرل مینجر سوئی گیس کو خط لکھ دیا ہے تاکہ منڈی بہاؤالدین کی عوام کو گیس پریشر کی کمی کے باعث درپیش مسائل و مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں