گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سوہاوہ بولانی ، چک نمبر 2جنوبی و شمالی میں ہنگامی انخلاء کی مشقوں کا انعقاد

Rescue 1122 Mandi Bahauddin news

منڈی بہائوالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریسکیو1122کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سوہاوہ بولانی ، چک نمبر 2جنوبی و شمالی میں ہنگامی انخلاء کی مشقوں کا انعقاد اور حفاظتی آلات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر عمران خان اورریسکیو سیفٹی آفیسر راجہ گلفام کی زیر قیادت ٹیم نے عمارتوں میں آلہ آتش کشی ، الارم سسٹم، اخراجی راستے ، ابتدائی طبی امداد کے انتظامات کا معائنہ کیااور ہنگامی انخلاء کے منصوبے کی تیاری کروائی۔ تفصیلات کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں میں حفاظتی تدابیر اور ہنگامی انخلاء کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب کی ہدایت پرریسکیو1122نے گزشتہ روز 3تعلیمی اداروں میں ہنگامی انخلاء کی مشقوں کا انعقاد کیا۔ ان اداروں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سوہاوہ بولانی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر۲جنوبی و شمالی شامل ہیں۔ ان آگاہی پروگراموں میں ریسکیو1122کی جانب سے حادثات سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتانے کے ساتھ ہنگامی انخلاء کی مشقوں کا انعقاد بھی کروایا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان اور ریسکیو سیفٹی آفیسر راجہ گلفام نے ان مشقوں، آلہ آتش کشی ، الارم سسٹم، اخراجی راستے ، ابتدائی طبی امداد کے بندوبست کا جائزہ لیا۔ تربیتی پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے ریسکیو افسران نے حادثات سے بچاؤ اور ان سے بہتر طور پر نبردآزماہونے کیلئے ریسکیو تربیت اور حفاظتی آلات کی اہمیت پر زور دیا۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں