ڈاکٹر شاہد نذیر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سرکاری و نجی تمام ہسپتال احتجاجاٌ بند،ہڑتال کل بھی جاری رہے گی

Dr. Shahid Nazir mbdin news

ڈاکٹر شاہد نذیر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر تحصیل ملک وال کے سرکاری و نجی تمام ہسپتال احتجاجاٌ بند رہے ، ڈاکٹروں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں احتجاجی دھرنا بھی دیا، ہڑتال کل بروز ہفتہ بھی جاری رہے گی ڈاکٹر منظور رسول اعوان۔
ملک وال(نامہ نگار) منڈی بہاؤالدین کے ایک نجی ہسپتال میں قتل ہونے ڈاکٹر شاہد نذیر کے ملزموں کی عدم گرفتاری کیخلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی اپیل پر گزشتہ روز تحصیل بھر کے ڈاکٹروں صبح 8بجے سے دن 2بجے تک ہڑتال کی سرکاری اور نجی تمام ہسپتال دن 2بجے تک بند رہے جبکہ پی ایم اے کے رہنما ڈاکٹر منظور رسول اعوان کی قیادت میں تحصیل ملک وال کے ڈاکٹرز نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین میں پی ایم اے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی ۔ جہاں ڈاکٹر شاہد کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔پی ایم اے کے رہنما ڈاکٹر منظور رسول اعوان نے کہا کہ ملزموں کی گرفتاری تک احتجاجی دھرنا اور ہڑتال جاری رہے گی۔انہون نے ملزموں کی تاحال گرفتاری نہ ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتاری کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں