نامعلوم وکیل کے بیٹے کی موٹر سائیکل اور نجی سکول کی پک اپ وین لے اڑے

bike chor choor

ملک وال(نامہ نگار) فیض احمد گوندل ایڈووکیٹ کا بیٹا سکول سے چھٹی کے بعد اپنے 70 سی سی موٹر سائیکل نمبر ایم بی ایل 4242 پر واپس گھر آ رہا تھا راستہ میں چیز لینے کیلئے موٹر سائیکل ایک دکان کے بعد کھڑی کی اور اندر چلا گیا جب تھوڑی دیر بعد واپس باہر نکلا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چور لے اڑا تھا۔ دوسری واردات ملک وال کے نواحی علاقہ چک نمبر 9میں ہوئی جہاں نامعلوم چور رات کے وقت ایک نجی سکول کے گیٹ کا تالا توڑ کر اندر کھڑی سکول کی پک اپ وین لے گئے ۔صبح جب سکول کا مالک وہاں پہنچا تو دیکھا کہ گیٹ کھلا ہوا اور وین غائب ہے۔ ملک وال پولیس مصروف تفتیش ہے۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں