جرمانے کے باوجود راہ راست پر نہ آنے والوں کو جیل بھیجا جائے،عادی مجرموں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیئے

Price Control Meeting mbdin news
گرانفروشی اور ملاوٹ کے خلاف مہم ایک مسلسل عمل ہے ، تعطل نہیں آنا چاہیئے:مظفر خان سیال
جرمانے کے باوجود راہ راست پر نہ آنے والوں کو جیل بھیجا جائے،عادی مجرموں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیئے،ڈی سی او
اے ڈی سی افضال وڑائچ ، اے سی شبیر چیمہ، آصف رضا، ڈی او عاطف وڑائچ، امجد علی اور پرائس مجسٹریٹوں کی اجلاس میں شرکت

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ گرانفروشی اور ملاوٹ کے خلاف مہم ایک مسلسل عمل ہے جس میں کوئی تعطل نہیں آنا چاہیئے۔ جرمانے کے باوجود راہ راست پر نہ آنے والوں کو سمری ٹرائل کے بعد جیل بھیجا جائے۔ وہ آج ضلعی افسروں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں گرانفروشی، ملاوٹ اور جعلی ادویات کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرافضال احمد وڑائچ ، اے سی منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ، اے سی ملکوال آصف رضا، ڈی او سوشل ویلفئیر عاطف وڑائچ، ڈی او لیبر امجد علی،پرائس مجسٹریٹوں اور دیگر نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے اس بات پر اظہار اطمینان کیا کہ گرانفروشی اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے جبکہ ملاوٹ پرمجموعی طور پر 3لاکھ 80ہزار روپے جرمانہ کیا گیاتاہم انہوں نے کہا کہ ایک بار جرمانے پر باز نہ آنے والے عادی مجرموں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہونی چاہیئے۔ انہوں نے ڈرگ انسپکٹروں کو ہدایت کی کہ بڑی آبادیوں کو چھوڑ کر دوردراز کے علاقوں میں چھوٹی چھوٹی کارروائیوں کی روایت ترک کی جائے۔ دیہی علاقوں میں بھی چیکنگ کا عمل جاری رہنا چاہیئے لیکن شہروں پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں نے تحصیل پھالیہ کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشی اور ملاوٹ کے خلاف عملی اقدامات مزید تیز کئے جائیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں