سماجی کارکن رانا سلیم چن کی کواشوں سے ڈاکخانہ روڈ پر گیپکو انتظامیہ نے 200کے وی کا ٹرانسفارمر لگا دیا

transfarmer load shedding

سماجی کارکن رانا سلیم چن کی کواشوں سے ڈاکخانہ روڈ پر گیپکو انتظامیہ نے 200کے وی کا ٹرانسفارمر لگا دیا ، پرانا ٹرانسفارمر آئے روز خراب رہتا تھا ، اہل علاقہ کا اظہار تشکر۔
ملک وال(نامہ نگار) ڈاکخانہ روڈ پر نواز کریانہ والا کے سامنے 200کے وی کا ٹرانسفارمر پرانا ہونے کی وجہ سے آئے روز خراب ہو جاتا تھا جس کی وجہ سے اس سے منسلک سینکڑوں گھر انے پریشان رہتے تھے ۔ بدھ کے روز بھی ٹرانسفارمر کے دو کوائل جل گئے جس سے علاقے کی بجلی 24گھنٹے بند رہی اور متاثرہ علاقہ کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ سماجی کارکن رانا سلیم چن نے وزیر اعظم پاکستان کے کوارڈی نیٹر برائے پانی و بجلی افضال گوندل کو صورتحال سے آگاہ کیا تو انہوں نے گیپکو انتظامیہ کو ہدایت کی کہ یہاں پرانا ٹرانسفارمر نہیں لگانا بلکہ نیا ٹرانسفارمر لگایا جائے جس پر گیپکو اہلکاروں نے گزشتہ روز 200کے وی کا نیا ٹرانسفارمر لگا دیا جس پر کونسلر راؤ محمد طارق ،نواز زرگر، عبدالمنان بٹ، ملک سجاد حسین ، ملک ذیشان عرف شانی، محبوب نیاریہ سمیت دیگر لوگوں نے علاقہ کا دیرینہ مسلہ حل کرنے پر رانا سلیم چن اور افضال گوندل کوارڈی نیٹر برائے پانی و بجلی کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں