اگر پولیس نے کل تک ڈاکٹر شاہد نذیر کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا تو جمعہ کو ضلع بھر میں ہڑتال اور احتجاجی دھرنا دیں گے

protest strike peoples

ملک وال(نامہ نگار) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن تحصیل ملک وال کے صدر ڈاکٹر منظور رسول اعوان نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس نے کل بروز جمعرات تک ڈاکٹر شاہد نذیر گوندل کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا تو جمعہ کو ضلع بھر کے ڈاکٹرز مکمل ہڑتال اور ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دن دیہاڑے ظالموں نے ایک مسیحا کو بلاجواز موت کے گھاٹ اتار دیا لیکن پانچ دن گذر جانے کے باوجود قاتلوں کی گرفتاری نہ ہونا پولیس کی نااہلی اور افسوسناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم اے نے گزشتہ پیر کے روز ہونے والی ہڑتال اور احتجاجی ریلی میں انتظامیہ کو تین دن کی مہلت دی تھی لیکن اس کے باوجود ابھی تک کوئی مناسب کاروائی سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو کل بروز جمعہ ضلع بھر میں سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتال بند رہیں گے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں صر ف ایمرجنسی کھلی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم اے ملزموں کی عدم گرفتاری کیخلاف کل ڈی پی او دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دے گی اور ہمارا احتجاج ملزموں کی گرفتاری تک جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں