ماہ جنوری میں163روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ‘ 8آگ کے واقعات‘ 153میڈکل ایمرجنسیز‘ 19کرائم کے واقعات‘3ڈوبنے کے واقعات ہوئے

Engineer Imran Khan Rescue officer 1122 mandi bahauddin news

منڈی بہاء الدین( میڈیا کوآرڈنیٹر )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122منڈی بہاء الدین انجینئر عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ماہ جنوری میں ریسکیو کنٹرول روم میں9803کالز موصول ہوئیں جن میں سے 376ایمرجنسی کالز پائی گئیں جن پر بروقت رسپانس کیا گیا۔ ان میں163روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ‘8آگ لگنے کے واقعات‘153میڈکل ایمرجنسیز‘19کرائم کے واقعات‘3ڈوبنے کے واقعات ہوئے اس کے علاوہ 30مختلف واقعات ہوئے جن میں ایک سلنڈر پھٹنے کا واقعہ بھی شامل ہے۔ان واقعات سے متاثر ہونے والوں میں 123متاثرین کو پیشہ ورانہ تربیت کی بدولت موقع پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کر دیاگیا اور 261متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منڈی بہاء الدین منتقل کیاگیا۔اس دورانہ ریسکیو کا اوسط رسپانس ٹائم6منٹ رہا۔مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملہ کے بعد سے ریسکیو1122منڈی بہاء الدین کے کمیونٹی سیفٹی ونگ نے ضلع بھر کے یونیورسیٹیوں‘کالجوں ‘اسکولوں اور دیگر اداروں کو بیسک لائف سپورٹ ‘فائر سیفٹی اورہنگامی انخلاء کی مشقیں کرائی جا رہی ہیں اور اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مختلف فرضی مشقیں بھی کی جارہی ہیں۔ان مشقوں کا بنیادی مقصد کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت اور بخوبی نمٹناہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو سہولت بہم پہنچانے میں ہرلمحہ تیار ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

*****

اپنا تبصرہ بھیجیں