نواز حکومت پی آئی اے کی نجکاری کر کے اپنے کسی دوست کو نوازنا چاہتی ہے احتجاج پی آئی اے ملازمین کا حق ہے

Nadeem Afzal Chan MNA PPP Mbdin News

ملک وال(نامہ نگار)نواز حکومت پی آئی اے کی نجکاری کر کے اپنے کسی دوست کو نوازنا چاہتی ہے احتجاج پی آئی اے ملازمین کا حق ہے ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت نے اس پہلے بینکوں کی پرائیوٹائزیشن کر کے اپنے دوستوں اور عزیزوں کو اونے پونے داموں دے دیئے تھے اب پھر وہی کچھ کرنے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین کی طرف سے کی گئی ہڑتال اور احتجاج ان کا حق ہے حکومت کو ان کے مطالبات ماننے چاہئے ندیم افضل چن نے کہا پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بہت خراب ہو چکی ہے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ہے اور کوئی بھی شخص اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتا جبکہ پنجاب کا وزیرا علیٰ اورنج ٹرین اور میٹروبس کے پیچھے لگا ہوا ہے دیگر عوامی مسائل نظر ہی نہیں آتے اب حکمرانوں کو شاہانہ انداز چھوڑ کر جمہوری انداز کو اپنانا ہوگا ورنہ عوام کے شدید ردعمل کے لئے تیارہوجائیں

*****

اپنا تبصرہ بھیجیں