گورنمنٹ گرلز و بوائز ہائی سکول، اور گورنمنٹ گرلز کالج پاہڑیانوالی میں ایک روزہ ریسکیو آگاہی و ہنگامی انخلاء کی تربیت

GHS Pahrianwali training news

منڈی بہاؤالدّین( نامہ نگار ) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے ریسکیو اینڈ سیفٹی افسر راجہ گلفام نے کہا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے آلہ آتش کشی ضرور نصب کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاہٹریانوالی کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز کالج میں منعقدہ ایک روزہ ریسکیو آگاہی و ہنگامی انخلاء کی تربیت کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کرامطلباء کو ر سمی تعلیم کے ساتھ ساتھ حادثات سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور ابتدائی طبی امداد کی مہارتیں بھی سکھایا کریں تاکہ فاغ التحصیل ہونے والے طلباء حقیقی معنوں میں معاشرے کے مفید شہری ثابت ہوں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان کی ہدائت پر کروائی جانے والی اس ایک روزہ تربیت میں ریسکیو 1122کا تعارف،زمہ داریاں،آگ اور زلزلہ کی صورت میں ہنگامی انخلاء جبکہ دہشت گردوں کے حملہ کی صورت میں بچاؤ کی مشق اور ہنگامی انخلاء کے لیے عمارتوں کے لے آوٹ پلان کی تیاری کے علاوہ حفاظتی آلات کی موجودگی ،معیار،معیاد اور طریقہ استعمال کے جائزہ بھی لیا گیا۔اس موقع پر گرلز کالج کی اساتذہ و طالبات جنہوں نے گزشتہ سال موسم گرما کی تعطیلات میں انسانی جانوں کو بچانے کی بنیادی مہارتوں پر مشتمل تین روزہ تربیت حاصل کی تھی ان کو ریسکیواسناد سے نوازا گیاجبکہ اداروں کے سربراہان ،ریاض اختر، نصراﷲ خان،روبینہ مشتاق نے ریسکیو 1122کی کارکردگی اور سیفٹی پروگرام کے تحت محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے عملی کاوشوں کو سراہا۔

*****

اپنا تبصرہ بھیجیں