ملتان سرگودھا اور منڈی بہاوالدین میں 22مقدمات میں ملوث موٹر سائیکل چور پولیس تھانہ ملک وال نے گرفتار کر لیے

motor cycle chore

ملک وال(نامہ نگار) ملتان سرگودھا اور منڈی بہاوالدین میں 22مقدمات میں ملوث موٹر سائیکل چور پولیس تھانہ ملک وال نے گرفتار کر لیے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ عدالت سے لے کر مال مقدمہ کی برآمدگی کے لیے کوششیں جاری، تفتیشی افسر اے ایس آئی سرفراز نے میڈیا کو بتایا علاقہ تھانہ ملکوال میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس کے درد سر بن گئیں تھیں اس سلسلہ میں دن رات کی محنت اور کوشش کے بعد راجہ یوسف عرف ندیم ولد محمد یونس قوم راجپوت سکنہ پنڈ دادنخان کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش انکشاف پر ملزم سعید عرف نکو ملتانی سکنہ صدیق آباد ملتان کو شاہ پور جیل سے ٹرانسفر کروایا گیا جس نے دوران تفیش بتایا کہ ملتان کا رہائشی ہے ملتان میں چوری کے 15مقدمات میں ملوث ضلع سرگودھا میں میانی تھانہ میں 2مقدمات میں ملوث اور ملک وال میں 2چوری کے مقدمات اس پر درج ہیں تفتیشی افسر سرفراز نے بتایا کہ ایس ایچ او ملک وال کی زیر نگرانی پولیس نے مختلف مقامات پرچھاپے مار کر ان ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے اور ریمانڈ کے دوران مال مقدمات بر آمد کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے تفتیشی افسر نے کہا ان ملزمان کی گرفتاری میں علاقہ بھر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا خاتمہ ہو گا ۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں