پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میانی کا اجلاس، ذیلی تنظیموں کی تشکیل سمیت اہم فیصلے کئے گئے

Malik Kamran Ahmad Awan malakwal

ملک وال(نامہ نگار)  پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میانی کا اہم اجلاس تنظیم کے چیئرمین اور کامران کاروان علم کے ڈائریکٹرملک کامران احمد اعوان کی زیرقیادت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین کی منظوری کے بعد یونین کونسل نمبر 1, 2اور 3 کے لئے ذیلی باڈی کو تشکیل دیا گیا اور دیگر اہم فیصلے بھی کئے گئے۔ اس موقع پر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک کامران احمد اعوان کا کہنا تھا کہ بچوں کی بہتر راہنمائی ہماری ذمہ داری ہے۔ درس و تدریس انبیاء کا شیوہ ہے اور اگر اسے دیانتداری و محنت سے سرانجام دیں تو یہ نہ صرف ہمارے لئے سعادت ہو گی بلکہ دنیا علم کے نور سے منور ہو گی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں