شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے تعمیر کئے گئے ہارس ٹاور کے آس پاس گندگی کے ڈھیروں،راہگیروں کا چلنا مشکل

Malakwal gandgi news

ملک وال(نامہ نگار) شہر کے مرکزی رانا چوک میں ایک ٹاور بنا کر اس پر چھوٹے چھوٹے گھوڑے بنا کرخوبصورت منظر تو بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر اس ٹاور کے سامنے چوک کے عین بیچ و بیچ گندگی ڈھیروں اور بدبونے شہریوں کا گزرنا بھی محال بنا رکھا ہے اور شہر کو خوبصورت بنانے کی حکومتی پالیسی کو بھی گہن سا لگا رکھا ہے۔شہریوں نے توجہ دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی گلیوں بازاروں کو کوڑا کرکٹ سے صاف رکھا جائے تا کہ دیگر معاملات میں بھی صفائی اور شفافیت آ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں