بیرون ملک مقیم اہل وطن ہمارا سرمایہ ہیں،یعقوب رضوی: مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ڈی سی او

District Overseas pakistanis meeting news

بیرون ملک مقیم اہل وطن ہمارا سرمایہ ہیں،یعقوب رضوی: مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ڈی سی او
بیرون ملک مقیم پاکستانی بلا خوف وخطر اپنے مسائل سے کمیٹی کو آگاہ کریں ان پر قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا،مظفر خان سیال
پولیس سے متعلق شکایات پر تیزی سے کارروائی ہوگی،اوورسیز کمیٹی کے اجلاس میں ڈی پی او راجہ بشارت محمود کی یقین دہانی

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) رکن صوبائی اسمبلی پیرسید طارق یعقوب رضوی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ تارکین وطن کی شکایات پر تیزی سے ایکشن لیا جارہا ہے اور کوئی درخواست مؤخر نہیں۔ اجلاس میں ڈی سی او مظفر خان سیال، ڈی پی او راجہ بشارت محمود، اے ڈی سی افضال احمد وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال آصف رضا اور ڈی او سوشل ویلفئیر عاطف وڑائچ نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ بیرون وطن پاکستانی محنت مزدوری کرکے نہ صرف اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں بلکہ اپنے ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ بھی بھیجتے ہیں۔ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی بلا خوف وخطر اپنے مسائل سے کمیٹی کو آگاہ کریں ان پر قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔ان کے مسائل کا حل ہمارا فرض ہے۔پولیس سے متعلق شکایات پر ڈی پی او نے یقین دلایا کہ درخواستوں پر تیزی سے کارروائی ہوگی۔ ایم پی اے پیرطارق یعقوب رضوی نے ہدایت کی پنجاب اوورسیز کمیشن کے توسط سے آنے والی شکایات پرترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جائے۔ بیرون ملک مقیم اہل وطن ہمارا سرمایہ ہیں۔ ان کی غیرموجودگی میں کسی کو ان کی جائیدادوں پر ہاتھ صاف نہیں کرنے دیں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں