محلہ صابری میں چوری کی واردات چور ہزاروں روپے مالیت کی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے

theif chor choor mobile wallet pocket

ملک وال (نامہ نگار) محلہ صابری گلی ارشد آباد والی میں نجم الحسن سیال کے گھر چوری کی واردات چور ہزاروں روپے مالیت کی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے، شہر میں چوری کی بڑھتی وارداتیں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان۔۔نجم الحسن سیال نے پولیس تھانہ ملک وال کو درخواست دی کہ گزشتہ رات بجے ملزم واجد علی ولد ساجداپنے دو نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر کے پاس لگے بجلی کے کھمبے سے چڑھ کر دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوکر بیٹھک کے دروازے کا تالہ توڑ کر لیپ ٹاپ مالیتی تقریباً42000اور موبائل فون مالیتی تقریباً 17000روپے چوری کر لیے ملزمان کے دیوار پر چڑھنے کی آہٹ سے گھر والوں کے جاگنے اور شور واویلا ڈالنے سے ملزمان چھت پر چڑھ کر فرار ہو گئے بھاگتے ہوئے چوروں میں سے ایک شخص واجد علی ولد ساجد کو پہچان لیا اور باقی دو نامعلوم افراد کو رات کی تاریکی میں پہچان نہ سکے تحصیل ملک وال میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں چور ڈکیت دندناتے پھر رہے ہیں سٹریٹ کرائمز کے ساتھ ساتھ گھروں اور سڑکوں پر راہگیروں کو لوٹنے کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے مدعی نجم الحسن نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے تھانہ ملک وال میں درخواست دے دی اور میڈیا کے ذریعے اپیل کی کہ نامزد ملزم کو گرفتار کر کے اس کے باقی جملہ ساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے اس کا چوری شدہ سامان واپس دلوایا جائے۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں