ڈاکٹر شاہد نذیر کے قاتلوں کی گرفتاری تک ضلع بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتال بند رہیں گے

Doctor Ijaz Malik citizen front mandi bahauddin news

ڈاکٹر شاہد نذیر کے قاتلوں کی گرفتاری تک ضلع بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتال بند رہیں گے ۔ضلعی انتظامیہ کو 24 گھنٹے کے اندر قاتلوں کی گرفتاری کا الٹی میٹم دیتے ہیں ۔
منڈی بہاؤالدین(بیورورپورٹ) ان خیالات کا اظہار پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی راہنما ، کنوینئر سٹیزنزفرنٹ و معروف کلاسیفائیڈ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹراعجاز ملک نے پی ایم اے کی جنرل باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم ڈاکٹر شاہد نذیر گوندل کے بیہمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔ اگر 24 گھنٹے کے اندر اندر قاتل گرفتار نہ ہوئے تو سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی بھی بند کر دیں گے اور احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا ۔ اجلاس میں ڈاکٹرز کمیونٹی نے کثیرتعداد میں شرکت کی اور بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں