ڈاکٹر شاہد نذیر گوندل کی نماز جنازہ آبائی گاؤں بادشاہ پور تحصیل ملکوال میں ادا کی گئی

Dr. Shahid Nazir death nimaz e janaza

نجی ہسپتال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے ڈاکٹر شاہد نذیر گوندل کی نماز جنازہ آبائی گاؤں بادشاہ پور تحصیل ملکوال میں ادا کی گئی ۔ قتل کی واردات کیخلاف آج بروز پیر پی ایم اے ضلع بھر میں مکمل ہڑتال کرے گی سرکاری اور نجی ہسپتال بند رہیں گے ، ڈاکٹر منظور رسول رہنما پی ایم اے۔
ملک وال(نامہ نگار) تفصیلات کیمطابق ملکوال کے ناوحی موضع بادشاہ پور کے رہائشی ڈاکٹر نذیر گوندل اور ان کے بیٹے ڈاکٹر شاہد نذیر گوندل منڈی بہاؤالدین میں اپنا پرائیویٹ ہسپتال چلاتے ہیں ۔ ہفتہ کی شام نامعلوم مسلح افراد نے ہسپتال میں داخل ہو کر ڈاکٹر شاہد نذیر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ مقتول ڈاکٹر شاہد نذیر کو گزشتہ روز ان کے آبائی گاؤں بادشاہ پور میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ممبرقومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال ، چوہدری اعجاز احمد سابق ایم این اے ، ممتازاحمد تارڑ ایم این اے ، نذر محمد گوندل سابق وفاقی وزیر ، ندیم افضل چن سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ، پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر طارق محمود چدھڑ، ایم ایس سول ہسپتال ملکوال ڈاکٹر منظور رسو ل ،ایم ایس سول ہسپتال میانہ گوندل ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، ڈاکٹر اعجاز ملک ، ڈاکٹرنذیر احمد ، شفقت محمود گوندل ایم پی اے ، زاہد فراز تارڑ چیئرمین یو سی سیدا ، فیض احمد گوندل چیئرمین یو سی بادشاہ پور ، ناصر عباس تارڑ چیئرمین یو سی چک رائب ، انسپکٹر چوہدری عامر شاہین گوندل ، امتیاز احمد گوندل سابق صدر ڈسٹرکٹ بار، اکرام اﷲ گوندل ایڈووکیٹ سیکرٹری بار ، ڈاکٹرحبیب الرحمن ، ڈاکٹر اکرم، ڈاکٹر مہدی سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی ایم اے کے رہنما ڈاکٹر منظور رسول نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد نذیر گوندل کے بہیمانہ قتل کیخلاف آج بروز پیر ضلع بھر میں مکمل ہڑٹال کی جائے گی ضلع بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتال بند رہیں تاہم ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں ایمر جنسی کھلی رہے گی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد کے قتل کیخلاف آج بروز ہفتہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سے پریس کلب منڈی بہاؤالدین تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں ضلع بھر کے ڈاکٹرز شریک ہوں گے ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں