رواں مالی سال کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے، ڈی سی او

District Development committee Meeting mbdin news

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ترقیاتی سکیمیں اہداف کے مطابق مکمل کی جا رہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ صحت، تعلیم اور عوامی سہولتوں سے متعلق منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر ای ڈی او فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ میاں ظہیر الدین بابر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل کی چار دیواری اور دارلامان کی توسیع و مرمت کا 70فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ملکوال کی تعمیر کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ ہسپتال کو فوری طور پر نئی عمارت میں منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے دوران شفافیت کا سختی سے خیال رکھا جائے۔ عوام کے پیسوں کا ایمانداری کے ساتھ استعمال ہمارا نصب العین ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کی روایت ختم ہو چکی ہے اور اب تمام کام مقررہ وقت کے اندر مکمل ہو رہے ہیں۔ اجلاس میں اے ڈی سی افضال احمد وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال آصف رضا، ایکسیئن ورکس اینڈ سروسز شوکت ، ایکسیئن ڈرینج،ٹی ایم او منڈی بہاؤالدین انصر ساہی اور ٹی ایم اوپھالیہ اشفاق وڑائچ نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں