چین سے کروڑوں روپے کے خریدے گئے پاکستان ریلوے کے 10 انجن خراب

train railway station

لاہور: چین سے خریدے گئے 58 میں سے 10 انجن خراب ہوگئے جس کے بعد وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرائل کے دوران انجنوں کو فٹ قرار دینے والے افسران سے رپورٹ طلب کرلی۔

ریلوے حکام نے 2 سال قبل چینی کمپنی سے ڈھائی کروڑ روپے فی کس کے حساب سے 58 انجن خریدے تھے جس میں سے 10 انجنوں کی پلیٹیں ٹوٹ گئیں جب کہ کمپنی نے انجنوں کی 5 سال کی وارنٹی بھی دی تھی۔ ریلوے حکام نے تمام انجنوں کے ٹرائل کے بعد انہیں فٹ قراردیا تھا تاہم اب حکام کا کہنا ہے کہ خراب ہونے والے انجنوں کی مرمت کے لئے کل چینی کمپنی کے انجینئرز لاہور پہنچیں گے۔

دوسری جانب وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے انجنوں کی خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے ٹرائل کے دوران انجنوں کو فٹ قراردینے والے افسران سے رپورٹ طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں