منڈی بہاؤالدین میں کشمیریوں سے زبردست اظہاریکجہتی،شہر’’کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘کے نعروں سے گونج اٹھا

Kashmir day in Mandi Bahauddin news (1)Kashmir day in Mandi Bahauddin news (2)

منڈی بہاؤالدین میں کشمیریوں سے زبردست اظہاریکجہتی،شہر’’کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘کے نعروں سے گونج اٹھا
یوم کشمیر پر سیاسی، سماجی، سرکاری، تجارتی اور صحافتی حلقوں نے متحد اور یک زبان ہوکر بھارتی جبر کی مذمت کی،ریلی نکالی گئی
کشمیر ی عوام بھارت کا غاصبانہ قبضہ کبھی تسلیم نہیں کریں گے،ایم پی اے محفوظ مشہدی،ان کی جدوجہد کوسلام ،افضال احمد وڑائچ

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) منڈی بہاؤالدین کے سیاسی، سماجی، سرکاری، تجارتی اور صحافتی حلقوں نے آج (5 فروری) کے موقع پر متحد اور یک زبان ہوکر کشمیری بھائیوں سے زبردست یکجہتی کا اظہار کیا اور بھارتی جبر کی مذمت کی۔پورا شہر ’’ کشمیر بنے گا پاکستان، بھارت کشمیر چھوڑ دو ‘‘کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ٹی ایم اے ہال میں مرکزی تقریب ہوئی جس کی صدارت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ نے کی جبکہ ایم پی اے سید محفوظ حسین مشہدی مہمان خصوصی تھے۔ ڈی او سوشل ویلفئیر عاطف وڑائچ، ڈی او پاپولیشن ویلفئیر افضل پھپھرا، منتخب کونسلروں حاجی ناصر، امجد ادریس، انجمن تاجران کے چیئرمین اسد ادریس، حاجی بشیر احمد،صدر انجمن کشمیریاں فیاض احمد بٹ اور سنئیر صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں یکجہتی کشمیر کے نعرے لگائے گئے۔ تقریب سے خطاب میں محفوظ مشہدی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے چھ دہائیوں سے جاری اپنی جدوجہد سے ثابت کردیا ہے کہ وہ بھارت کا غاصبانہ قبضہ کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھایا ہے اور پاکستانی عوام دل وجان سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ افضال وڑائچ نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کوسلام پیش کرتے ہیں۔ آج پاکستان سمیت پوری دنیا میں موجود پاکستانیوں نے ثابت کردیا کہ کشمیری اپنی جدوجہد میں اکیلے نہیں۔پروفیسر عنایت اﷲ،افضل پھپھرا، عاطف وڑائچ، ثنااﷲ بھٹہ، بابو بشیراور ڈاکٹر سید ظفر حسین زیدی نے اپنی تقریروں میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیر کوپاکستان کا حصہ بنانے تک کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں