اے سی منڈی بہاؤالدین اور اے سی ملکوال کے مختلف دیہی مراکز صحت کے دورے،اطمینان کا اظہار

Mandi Bahauddin map urdu

شبیر حسین چیمہ اور آصف رضا کے دوروں میں مونگ، میانہ گوندل، وڑیائیت اور موضع رکن کے ہیلتھ سنٹر زمیں صورتحال تسلی بخش نکلی

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ نے دیہی مرکز صحت مونگ کا دورہ کیا اور سٹاف کی حاضریاں چیک کیں۔تمام سٹاف حاضر تھا جبکہ وارڈز اور آپریشن تھیٹر میں صفائی کا انتظام بہت اچھا پایا گیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے اظہار اطمینان کیا۔ سنئیر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر افضل احمد اعوان نے بتایا کہ ضلع کے تمام دیہی مراکز صحت سے زیادہ آؤٹ ڈور مریضوں کا علاج مونگ رورل ہیلتھ سنٹر میں کیا جاتا ہے۔ گزشتہ ماہ 4123مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ مونگ سنٹر میں دونوں ڈینٹل یونٹ بھی چالو حالت میں تھے۔ اے سی نے ہدایت کی علاقے میں ڈیلیوری کیسز نمٹانے کیلئے لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کو مزید متحرک کیا جائے۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر ملکوال آصف رضا نے میانہ گوندل، وڑیائیت اور موضع رکن کے رورل ہیلتھ سنٹروں کا معائنہ کیا اور 24گھنٹے میڈیکل سٹاف کی موجودگی چیک کی۔ تینوں مراکز میں صورتحال تسلی بخش پائی گئی۔انہوں نے ہدایت کی کہ سنئیر میڈیکل آفیسرز رات کے اوقات میں بھی مراکز صحت میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں