ویم کشمیر کے سلسلہ میں میں انجمن طلبا اسلام کی کشمیر ریلی ، ٹی ایم اے ہال میں آزادی کشمیر سیمینار

Malakwal map

ملک وال (نامہ نگار) گزشتہ روز یوم کشمیر کے سلسلہ میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے انجمن طلبا اسلام نے کشمیر ریلی نکالی جس میں اے ٹی آئی کے کارکنوں، علما، تاجروں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکا نے آزادی کشمیر کے حق میں نعرہ بازی کی۔ٹی ایم اے ہال میں بھی یوم کشمیر کے سلسلہ میں آزادی کشمیر سیمینار منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر محمد الیاس گوندل اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ریاست کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر ابھرے گا ۔ مقررین نے کہا کہ حکومت دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ پر دباؤ ڈالنا چاہئے کہ وہ کشمیر میں استصواب رائے کیلئے اپنی قرار داد پر عملدرآمد کرائے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں