ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں تشویش کا باعث ہیں پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے

Nadeem Afzal Chan MNA PPP Mbdin News

چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں تشویش کا باعث ہیں پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے رکن قومی اسمبلی سمیت ن لیگی مقامی قیادت جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ فراہم کر رہی ہے
ملک وال(نامہ نگار) ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنماو سابق رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی دو اہم سیاسی شخصیات چوروں اور ڈکیتوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں جس سے علاقے میں لوگ عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں سیاسی سرپرستی کی بناء پر پولیس کاروائی کرنے سے بھی گریز کر رہی ہے ضلع منڈی بہاوالدین کی تحصیل ملکوال اور سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں چند دنوں کے اندر اندر چوری ڈکیتی اور رہزنی کی درجنوں وارداتیں کی جاچکی ہیں پولیس نے جن ملزمان کو گرفتارکیا ہے ان کے خلاف کاروائی بھی نہیں کر رہی ہے ندیم چن نے کہا کہ لا ء اینڈ آڈر کی ذمہ دار سیکورٹی فورسز عوام کو چوروں ڈکیتوں سے نجات دلانے کے لئے اس علاقہ میں بھی آپریشن کریں ۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں