حافظ محمد عامر کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں

PTI logo

ریڑکا بالا (نامہ نگار)حافظ محمد عامر کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔ان خیا لات کا اظہار چیئرمین یوسی ریڑکابالا ارشدنواز گوندل اور جنرل کونسلر شاہدعمران مانی نے محمد عامر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ان کامزیدکہناتھا کہ پی ٹی آئی یوتھ کی پارٹی ہے اور حافظ محمد عامر جیسے کارکن پی ٹی آئی کی طاقت ہے ہماری جماعت کا مقصد انصاف غریب عوام کی دہلیز پر پہنچانا ہے اس موقع پر حافظ محمد عامر نے کہا کہ میں عمران خان کی لیڈر شپ سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے مو جود حکمران مکمل نااہل ہوچکے ہیں اور صرف عمران خان کی قیادت اور پی ٹی آئی ہی عوام کو اس مشکل سے نکل سکتے ہیں جس مہنگائی اور بے روزگاری کی مشکل میں موجود حکمرانوں نے عوام کو پھنسایاہے ۔انشاء اﷲ آئند ہ الیکشن میں پی ٹی آئی پورے ملک سے کلین سوپ کرئے گی اور پانچوں صوبوں میں اپنی حکومت بنائے گی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرئے گی ۔ہماری یوسی سے پی ٹی آئی کے چیئرمین کی جیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت ملک کے کونے کونے میں پہنچ چکی ہے اور انشاء اﷲ آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں