لائسنس کے بغیر کسی کو میڈیکل سٹور کھولنے یا کلینک بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،ڈی سی او

Quality Control Meeting mandi bahauddin news

لائسنس کے بغیر کسی کو میڈیکل سٹور کھولنے یا کلینک بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،ڈی سی او مظفر خان سیال
جعلی یا زائدالمیعاد ادویات کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رکھی جائے، ڈرگ انسپکٹر گنجان آبادعلاقوں کی طرف زیادہ توجہ دیں
کوالیفائیڈ ڈاکٹر ہی مریضوں کا علاج کر سکتا ہے،ڈسپنسر کورس کرنیوالے کلینک نہیں کھول سکتے، کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ مجاز اتھارٹی کے لائسنس کے بغیر کسی کو میڈیکل سٹور کھولنے یا کلینک بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ جعلی یا زائدالمیعاد ادویات کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رکھی جائے۔وہ آج (بدھ) ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد خواجہ ، سیکرٹری بورڈ عظمیٰ مظہر اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ ڈرگ انسپکٹرگنجان آباد علاقوں کی طرف زیادہ توجہ دیں ۔ صرف کوالیفائیڈ ڈاکٹر ہی مریضوں کا علاج کر سکتا ہے۔ ڈسپنسر کا کورس کرنے والے کلینک نہیں کھول سکتے۔ اجلاس میں قانون کی خلاف ورزی پر 2میڈیکل سٹوروں کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ 2افراد کے خلاف مقدمات عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ای ڈی او ڈاکٹر منیر نے بتایا کہ ڈرگ انسپکٹروں کی ٹیمیں باقاعدگی کے ساتھ عطائیوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں۔مظفر سیال نے آئندہ ہفتے (6فروری)کو محکمہ صحت کے افسروں کا دوبارہ اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں