نامعلوم چور تاجر کا موٹر سائیکل ، جبکہ ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے

bike chor choor

موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کے واقعات میں خطر ناک اضافہ، نامعلوم چور تاجر کا موٹر سائیکل ، جبکہ ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔۔
ملک وال(نامہ نگار) مقامی تاجر راؤ محبوب نے اپنا موٹر سائیکل دکان کے سامنے لاک کر کے کھڑا کیا اور خود دکان میں کام میں مصروف ہو گیا جب تھوڑی دیر بعد کہیں جانے کیلئے باہر نکلا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چور لے گیا تھا۔ راؤ محبوب نے پولیس تھانہ ملک وال کو اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دیدی ہے۔ دوسرا واقعہ نواحی موضع واڑہ عالم شاہ میں ہوا جہاں کا رہائشی محمد طاہر گوندل موٹر سائیکل پر اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ چھموں سے واپس اپنے گاؤں جا رہا تھا جب وہ گاؤں واڑہ عالم شاہ کے قریب پہنچا تو تین مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک کر موٹر سائیکل چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ ملک وال مصروف تفتیش ہے۔یاد رہے کہ علاقہ بھر میں ڈکیتیوں اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں خطرناک اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہری خوفزدہ ہیں اور شام کے بعد گھروں سے نکلتے ہوئے خوف محسوس کرتے ہیں جبکہ پولیس ابھی تک کسی بھی ڈکیت کا سراغ نہیں لگا سکی۔ رابطہ کرنے پر پولیس ذرائع نے کہا کہ ملزموں کی تلاش کیلئے کوشش کر رہے ہیں جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں