حکومت پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیکر ادارے کو مذید نقصان سے بچائے ۔مبشر نواز راں

PIA Plan jahaz air plan

مانگٹ (نامہ نگار)  گزشتہ روز سیاسی سماجی رہنماء چوہدری مبشر نواز راں نے اپنے بیان میں کہاکہ حکومت کی طرف سے PIAنجکاری کرنے کے فیصلہ سے پی آئی اے ورکرز سخت احتجاج پر ہیں اس لیے حکومت کا اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرنا چاہیے کیوں کہ ان کے اس عمل سے ادارے کو روزانہ لاکھوں کا نقصان ہورہاہے اور اسی وجہ سے پی آئی اے کے چیئر مین ناصر جعفری نے بھی اپنا استعفی دے دیاہے اور پی آئی اے کے ملازمین ڈنڈا بردار نہیں تھے کہ ان کیساتھ ظالمانہ سلوک کیاجاتا اور ان کو خون میں نہلایا جاتا ابPIAکے مظلوم ورکروں کا خون حکومت کے گلے پڑے گا حکومت کو پی آئی اے کی بحالی کیلئے ایسی پالیسی لانی چاہیے کہ کرپٹ لوگوں کا احتساب ہو اور لائق اورایماندار لوگوں کی حوصلہ افزائی اس لیے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کر تے ہوئے پی آئی کی نجکاری کا فیصلہ واپس لے تاکہ ورکرز کا احتجاج ختم ہو اور پی آئی پھر سے کام شروع کرے کیوں کہ یہ ادارہ پہلے ہی نقصان میں ہے اگر اس پر مذید سیاست کی گئی تو کچھ باقی نہ رہے گا ۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں