اے سی ملکوال کا مختلف تعلیمی اداروں اور بھٹہ خشت کی وزٹ،چا ئلڈ لیبر اور کم معا وضہ کے اشو پر بھٹہ ما لکان کو وارننگز

AC Asif Raza Malakwal news

اسسٹنٹ کمشنر ملکوال کا روزانہ کی بنیا د پر مختلف تعلیمی اداروں اور بھٹہ خشت کی وزٹ،قا نون کی عملداری پر کوئی سمجھو تہ نہیں ہو گا ،چا ئلڈ لیبر اور کم معا وضہ کے اشو پر بھٹہ ما لکان کو سخت وارننگ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی انتظامات کا جا ئزہ روزانہ کی بنیاد پر۔
ملک وال(تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر ملکوال آصف رضا نے روزانہ کی بنیاد پر مختلف تعلیمی اداروں اور بھٹہ خشت کا وزٹ کیا چا ئلڈ لیبر اور کم معا وضہ کے اشو پر بھٹہ مالکان کو سخت وارننگ کی گئی کہ قانون کی عملداری پر کسی قسم کا کوئی سمجھو تہ نہیں کیا جائے گا ،مزدور کے بچوں کو بھی اپنے بچوں کی طرح سمجھتا ہوں ان کو مزدوری کے بجائے انگلی پکڑ کر سکو ل بھیجا جائے تو اﷲ اور اس کے رسول کی خو شنودی کے ساتھ ہم ایک ذمہ دارپاکستانی قوم کا ثبوت بھی پیش کر سکتے ہیں سر کاری و نجی سکولوں کی سکیورٹی کے حوالے سے جا ئزہ لیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران سکیورٹی رسک نہ لیں اور سکولوں میں معصوم طلباء و طالبات کی جانوں کی بہترسے بہتر حفاظت کر کے ایک ذمہ دار اور پر امن شہری ہونے کا ثبوت دیں چا ئلڈ لیبر کا خا تمہ حکو مت پنجاب کی اولین تر جیح ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں