مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی صدر غلام حسین شاہد نے اصغر یعقوب سندھو کو صابائی نائب صدر نامزد کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

PMLN logo

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی صدر غلام حسین شاہد نے اصغر یعقوب سندھو کو صابائی نائب صدر نامزد کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، اصغر یعقوب سندھو یوتھ ونگ ملک وال کے صدر بھی رہ چکے ہیں اور پرانے پارٹی کارکن ہیں
ملک وال(نامہ نگار) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی مرکزی قیادت نے دیرینہ کارکن اصغر یعقوب سندھو کو یوتھ ونگ پنجاب کا نائب تعینات کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ پی ایم ایل این یوتھ ونگ کے مرکزی صدر غلام حسین شاہد نے اصغر یعقوب سندھو کو نوٹیفیکیشن دیا ۔ یوتھ ونگ پنجاب کا نائب صدر نامزد ہونے پر ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال، مسلم لیگ ن کے سٹی صدر شاہد حسین شاہ، ن لیگ کے کونسلر راجہ رفعت عباس، راجہ ذوالفقار علی اور دیگر شخصیات نے اصغر یعقب سندھو کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی کاز کیلئے مزید بہتر انداز میں کام کریں گے اور پارٹی کارکنوں کو منظم اور فعال بنانے کیلئے محنت کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک وال کی مقامی تنظیم کیلئے بھی یہ فخر کی بات ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اصغر سندھو کو اہم پارٹی ذمہ داریاں سونپی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں