پنڈ مکو میں تین مسلح ڈاکو دن دیہاڑے ڈاکخانہ سے 6لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے

theif chor choor mobile wallet pocket

ملک وال(نامہ نگار) تھانہ ملک وال کے علاقہ پنڈ مکو میں تین مسلح ڈاکو پوسٹ آفس میں آئے ایک ڈاکو پوسٹ آفس کے کے بیرونی دروازے کے پاس کھڑا ہو گیا جبکہ دو ڈاکو اندر داخل ہوئے ۔ انہوں نے ڈاکخانہ کے عملہ کو کلاشنکوف کی نوک پر یرغمال بنایا اور وہاں موجود چھ لاکھ روپے نقدی لوٹ کر بآسانی فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ ملک وال نے پوسٹ آفس کے انچارج غلام عباس کی درخواست پر تین نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔۔۔ ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں