فروغ تعلیم کیلئے جہاں حکومت انقلابی اقدامات کررہی ہے وہاں نجی شعبہ بھی قابل ستائش کردار ادا کررہا ہے

Exaa school Pahrianwali news

تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب تک دیکھنا ممکن نہیں،شرح خواندگی بڑھانے کیلئے تمام طبقے آگے آئیں،ڈی سی او مظفر سیال
فروغ تعلیم کیلئے جہاں حکومت انقلابی اقدامات کررہی ہے وہاں نجی شعبہ بھی قابل ستائش کردار ادا کررہا ہے،تقریب سے خطاب

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر ترقی کا خواب تک دیکھنا ممکن نہیں۔ملک میں شرح خواندگی بڑھانے کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں کو آگے آنا ہوگا۔تعلیم کے فروغ کیلئے جہاں حکومت پنجاب انقلابی اقدامات کررہی ہے وہاں نجی شعبہ بھی قابل ستائش کردار ادا کررہا ہے۔وہ آج (سوموار) نواحی علاقے پاہڑیانوالی میں ایک سکول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کاشف رضا اعوان اور تحصیل بار پھالیہ کے صدر آصف چدھڑ بھی موجود تھے۔ ایگزا Exaaسکول کے ایم ڈی عرفان وڑائچ نے سکول کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔ ڈی سی او نے سکول کے قیام کو شعبہ تعلیم میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سکول کا سٹاف بچوں کی مثالی تعلیم و تربیت یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔ منڈی بہاؤالدین کا شمار ایسے اضلاع میں ہوتا ہے جہاں شرح خواندگی قابل اطمینان ہے تاہم اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔اس کیلئے ہم سب کو اپنی اجتماعی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں