کراچی سے آنے والی مسافر ٹرین کی تین بوگیا ملک وال ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں

Malakwal Training accident mbdin news

ملک وال(نامہ نگار) کراچی سے آنے والی مسافر ٹرین ملت ایکسپریس کی تین بوگیا ملک وال ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ٹریک کئی گھنٹے بند رہا۔ ملت ایکسپریس مسافر ٹرین کراچی سے ملک وال آ رہی تھی کہ ملک وال ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ۔ حادثہ کے وقت زوردار آواز کی وجہ سے مسافر گھبرا گئے اور کئی مسافر خواتین اور بچوں نے چیخنا شروع کر دیا ۔ تاہم حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ریلوے ٹریک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ حادثہ کے بعد ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ٹریک کی بحالی کیلئے کام شروع کر دیا ہے ۔ ٹریک کی بحالی کیلئے کام جاری ہے ۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں