حاجی سرفراز احمد پٹواری کی والدہ محترمہ قلیل علالت کے بعد انتقال کر گئیں، اجووال میں سپردخاک

death dua islam

ملک وال(نامہ نگار) اجووال کے رہائشی سرفراز احمد پٹواری اور محمد عمران گوندل کی والدہ قلیل علالت کے بعد ہفتہ کی شب انتقال کر گئیں۔ ان کی نمازہ جنازہ اتوار کے روز دن دو بجے ادا کی گئی۔ جس میں گولڑہ شریف سے پیر ضیاء شاہ اور ایم این اے انجم عقیل، سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل، ڈائریکٹر ایکسائز مظہرگوندل، غلام رسول گوندل ایڈووکیٹ، فیض احمد گوندل ایڈووکیٹ، چیئرمین اتحاد تحصیل پریس کلب ملک وال منیر احمد چوہدری، نوجوان صحافی و کالم نگار تجمل محمود جنجوعہ، سیاسی راہنماؤں احسان اﷲ ساہی، حاجی مختار احمد گوندل، طارق مختار گوندل، رفاقت مختار گوندل، حاجی غضنفر گوندل، چوہدری محمد ریاض گوندل سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کی رسم قل منگل کے روز صبح ساڑھے دس بجے اجووا ل میں ادا کی جائے گی۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں