منڈی بہاؤالدین میں 204مویشی دیہی خواتین میں بلا معاوضہ تقسیم کر دئیے گئے

minister mall mweshi taqseem photo set final

تقریب کے مہمانان خصوصی صوبائی وزیر حمیدہ وحیدالدین ،ناصر بوسال،ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک اور ڈی سی او مظفر سیال تھے

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب کے غریب خواتین کی بہبود کے منصوبے کے تحت آج (ہفتہ) منڈی بہاؤالدین کی 204مویشی دیہی خواتین میں بلامعاوضہ تقسیم کر دئیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول میں دوسرے مرحلے کی قرعہ اندازی کی تقریب ہوئی جس میں شفاف طریقے کے ساتھ امیدوار خواتین کے نام نکالے گئے۔ تقریب کے مہمانان خصوصی صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین ، رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال، ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک عاشق حسین ڈوگر اور ڈی سی او مظفر خان سیال تھے۔ وزیر اعلیٰ کے پروگرام کے تحت منڈی بہاؤالدین میں 450بڑے جانور جبکہ 850بھیڑ بکریاں تقسیم کی جائیں گی۔اگلے مرحلے میں مزید 224بھینسیں اور گائیں تقسیم کی جائیں گی۔ منصوبے کے تحت ایسی دیہی خواتین کو مفت مویشی تقسیم کئے جا رہے ہیں جو بیوہ ، انتہائی غریب یا ایک ایکڑ سے کم زمین کی مالک ہیں اور ان کا کم سے کم ایک بچہ سکول جا رہا ہو۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے جامع پروگرام پر عمل کر رہی ہے اور مفت مویشی تقسیم کرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ایم این اے ناصر بوسال نے کہا کہ مویشیوں کی تقسیم میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں کی گئی۔ ڈی سی او نے کہا کہ قرعہ اندازی کا تمام عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا ہے۔غریب خواتین کی بہبود کیلئے یہ آئیڈیل منصوبہ ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک نے بتایا کہ خواتین3 سال تک مویشی فروخت نہیں کر سکتیں اور تمام مویشیوں کی انشورنس بھی ہوئی ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام محمد گل، ای ڈی او زراعت میاں عبدالرشید، ڈی ایل او ڈاکٹر ممتاز بیگ اور ڈپٹی ڈی ایل او ڈاکٹر ضیاء اﷲ گوندل بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں