پولیس بااثر ملزمان سے ساز باز کر کے میرے بیٹے کو جعلی مقابلے میں قتل کرنا چاہتی ہے بیوہ خاتون کی انصاف کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل

police security

ملک وال(نامہ نگار) سرداراں بیگم بیوہ محمد شریف نے پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ میرا بیٹا مظہر اپنے گھر خضر سے کام کے سلسلہ میں قریبی ڈیرہ پر جارہا تھا کہ راستے میں ملزمان شکیل اور مظہر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے فائرنگ کر کے میرے بیٹے کو ذخمی کر دیا اور پولیس سے ساز باز کر کے الٹا اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا ہے جبکہ میری طرف سے دی گئی درخواست پر پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی ہے بیوہ خاتون نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ پولیس بااثر ملزمان سے ملی بھگت کر کے مظہر کو مقابلے میں قتل کر دے گی سرداراں بیگم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں