ضلع میں مردم شماری کیلئے تمام ابتدائی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،19چارجز،167سرکل اور 1242بلاک بنائے گئے

DCO Mandi Bahauddin Muzaffar Khan Sial

منڈی بہاؤالدین میں مردم شماری کیلئے تمام ابتدائی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،ڈی سی اومظفر خان سیال
ضلع میں 19چارجز،167سرکل اور 1242بلاک بنائے گئے ہیں، تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنر انچارج ہوگا،اجلاس سے خطاب

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ آئندہ مردم شماری کیلئے انتظامی سطح پر تمام ابتدائی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور سرکاری عملے کی تعیناتی کا عمل بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میں 19چارجز،167سرکل اور 1242بلاک بنائے گئے ہیں۔ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنر انچارج ہوگا۔ ادارہ شماریات کے نمائندے نے بتایا کہ مردم شماری کا عمل 28مارچ سے شروع ہوگا۔ اس سے پہلے ڈویژن کی سطح پر ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کی جائے گی۔ مردم شماری 2016کیلئے 1366افراد پر مشتمل سٹاف درکار ہوگا اور اس کیلئے محکمہ تعلیم، صحت، لوکل گورنمنٹ سے سٹاف لیا جائے گا۔ ڈی سی او بطور ڈسٹرکٹ سینسس کوآرڈینیٹر کام کریں گے۔مظفر خان سیال نے تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ہدایت کی متعلقہ سٹاف کی فہرستیں 31جنوری تک تیار کرلی جائیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں