ن لیگ کی ناکامیوں اور نااہلیوں کی وجہ سے پورا ملک اندھیروں میں ڈوب رہاہے ۔ساجد احمد خان بھٹی

Loadshedding bijli moam batti

ریڑکا بالا (نامہ نگار)ن لیگ کی ناکامیوں اور نااہلیوں کی وجہ سے پورا ملک اندھیروں میں ڈوب رہاہے چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعوئے کرنے والوں نے لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ کردیا ۔ان خیا لات کا اظہار مسلم لیگ ق تحصیل پھالیہ کے صدر ساجد احمد خان بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کامزیدکہناتھاکہ آئے روز بجلی کا بریک ڈاؤن حکمرانوں کی پالیسوں پر تصدیق مہر ہے حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں 9سال میں وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتال فعال نہیں ہو سکا کیونکہ وہ چوہدری پرویز الٰہی کا منصوبہ تھا جبکہ چوہدری پرویز الٰہی نے کئی مرتبہ کہا ہے کہ میرے نام کی جگہ اپنی تختی لگا لے جیسے لاہور کی تمام سٹرکوں پر لگائی ہے لیکن خدارا غریب عوام سے دشمنی نہ کریں اور ہسپتال کو جلد مکمل فعال کریں صوبے پنجاب میں صحت کا یہ حال ہے کہ اس کا وزیر ہی کوئی نہیں جس کی وجہ سے سات ماہ گزر جانے کے باوجود ہیلتھ کے بجٹ میں سے صرف 36فیصد استعمال ہوا ہے جوکہ گڈگورننس کے دعویدار حکمرانوں کی عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔حکمرانوں کی توجہ صر ف سٹرکوں اور میٹرو پر ہیں کیونکہ ان سے حکمرانوں کو بڑی کمیشن ملتی ہے اور اپنے ذاتی کاروبار کو فائدہ ہوتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں