علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اعلیٰ معیار کی تعلیم کے فروغ کیلئے دن رات کام کر رہی ہے ،علی باقر نقوی

AIOU logo

ملک وال (نامہ نگار)  گزشتہ روز سید علی باقر نقوی ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی منڈی بہاؤالدین نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اعلی معیار کی تعلیم کے فروغ کیلئے دن رات کا م کر رہی ہے یونیورسٹی کی طر ف سے (داخلہ سمسٹر بہار2016؁ )میٹرک سے پی ایچ ڈی تک کے پروگراموں میں داخلہ کا شیڈول جاری کر دیاہے ضلع کے عوام 4مارچ 2016؁تک سنگل فیس کے ساتھ کسی بھی پروگرام میں داخلہ لے سکتے ہیں انہوں نے بتایاکہ داخلہ لینے والوں کی سہولت کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول مانگٹ ،پھالیہ ،منڈی بہاؤالدین ،ملکوال ، ڈھوک کاسب و دیگرمقامات پر پراسپکٹس سیل سنٹر اور انفارمیشن سنٹر قائم کر دیے گئے ہیں انہوں نے یہ بھی کہاکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی داخلے کی مدت میں طالب علموں کو ممکنہ بہترین خدمات فراہم کر رہی ہے اورمعیار فروغ تعلیم کیلئے کوشاں ہے ۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں