پنجاب ٹیچر یونین نے پیک امتحان 2016؁کامکمل بائیکاٹ کر رکھاہے ،ارشد ڈڈ ، بشیر وڑائچ

Bashir Warraich president teacher unior mandi bahauddin news

ملک وال (نامہ نگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں چوہدری ارشد ڈڈ، منشاء گوندل ، بشیر وڑائچ، خضر حیات گوندل ، ڈاکٹر نواز انجم اور راجہ ذوالفقار علی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ یکم فروری سے ہونے والے پیک کا امتحان کا مکمل بائیکاٹ ہے انشاء اﷲ کوئی بھی ٹیچر ڈیوٹی پر نہیں جائے گا اور یکم فروری سے ہونے والا امتحان ہر گز نہیں ہونے دیں گے اور اس وقت تک اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے جب تک حکومت سکولوں کے پرائیویٹائزیشن کو ختم نہ کر دے اور اساتذہ کے سکیلوں کو اپ گریڈ نہ کر دے انہوں نے کہا کہ ہمارے نمائندے ہر جگہ پر ہیں اور اساتذہ باہمی یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے اورجان چکے ہیں کہ حکومت اساتذہ کش پالیسیوں پر عمل پیراء اور سراسر ناانصافی سے کام لے رہی ہے میٹرک پاس کلرکوں کو گزٹیڈ سکیل دے دیا گیا ہے جبکہ گریجوایٹ استاد 9ویں سکیل میں کام کرنے پر مجبور ہے یہ حکومت کو کونسا انصاف ہے انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں میں اساتذہ ٹائم سکیل سے مستفید ہورہے ہیں جبکہ پنجاب میں اساتذہ کیلئے کوئی ٹائم سکیل نہیں نیز اساتذہ کو مختلف بہانوں سے سزائیں دینے سے تعلیمی ماحول خراب ہو چکا ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے مطالبات جائز ہیں ہم اعلیٰ پر فارمننس کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت استادوں کو زندہ درگور کرنے پر تلی ہوئی اور اسی پالیسیاں بنا رہی ہے جس سے اساتذہ کا معاشی قتل ہورہاہے ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں