گورنمنٹ پرائمری سکول واسو وال میں ڈنڈوں سے مسلح غنڈوں کا دیواریں پھلانگ کر ٹیچر پر ظالمانہ تشدد

police attack chapa police search operation

ملک وال(نامہ نگار) گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول واسو وال میں ڈنڈوں سے مسلح غنڈوں کا دیواریں پھلانگ کر ٹیچر پر ظالمانہ تشدد محمد اعظم پی ایس ٹی نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتفگو کرتے ہوئے بتایا محمد نعیم عرف کالا ولد محمد اعجاز اور ظہیر ولد ملک خان اقوام گوندل سکنائے واسو بمعہ 5کس نامعلوم مسلح ہائے ڈنڈے بوقت 11بجے دن سکول کی شمالی دیوار پھلانگ کر زبردستی سکول کے اندر داخل ہو گئے آتے ہی اساتذہ کو گندی گالیاں ،بیہودہ فاحش بکواس کیے اور مکوں گھسنوں ، ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا اور محمد اعظم پی ایس ٹی گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول کے کپڑے پھاڑ دئیے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگ گئے موقع پر موجود سکول ملازمان محمد ندیم،افضل نے منت سماجت کر کے اوباشوں سے جان چھڑوائی وجہ عنادیہ ہے کہ سکول ہذا میں فی میل سٹاف کام کرتی ہیں اور مذکورہ اوباش فی میل سٹاف پر آوازیں کستے ہیں اور تنگ کرتے ہیں جنہیں منع کرنے پر غنڈوں نے سکول ٹائم کے دوران دیوار پھلانگ کر ڈیوٹی پر مامور ٹیچر محمد اعظم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ محمد اعظم پی ایس ٹی نے سارے وقوعہ کی اطلاع ڈپٹی ڈی ای او (زنانہ) اور اے ای او (زنانہ) کو تحریری طور پر درخواست دی جنہوں نے درخواست ایس ایچ اور پولیس سٹیشن ملک وال کوریفر کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی کرنے کی استدعاکی جو پولیس تا حال ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔ رابطہ کرنے پر پولیس ذرائع نے کہا کہ درخواست پر کاروائی کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں