ملکوال: لائن لاسز پورے کرنے کیلئے لائن سپرنٹنڈنٹ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی شروع کروا دی

bijli loadsheding meter

ملک وال(نامہ نگار) مہینہ کے آخری دنوں میں لائن لاسز پورے کرنے کیلئے سٹی فیڈر کے لائن سپرنٹنڈنٹ نے شیڈولڈ کے علاوہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی شروع کروا دی ، چیف ایگزیکٹو گیپکو لائن سپرنٹنڈنٹ کیخلاف کاروائی کریں نسیم اکمل خان سمیت مختلف شہریو ں کا مطالبہ ۔ تفصیلات کیمطابق پریس کلب کے نایب صدر نسیم اکمل خان اور دیگر شہریوں نے کہا کہ فیڈر میں ہونے والی بجلی کی چوری کے لائن لاسز پورے کرنے کیلئے سٹی فیڈر کے لائن سپرنٹنڈنٹ ملک ظہور ہر مہینہ کے آخری ایام میں فنی خرابی کا بہانہ کر کے گرڈ اسٹیشن سے تھوڑا فاصلہ پر واقع ٹرانسفر سے لگے ڈیز کو کاٹ کر شہر کی بجلی معطل کر دیتا ہے۔ جب گرڈ اسٹیشن رابطہ کیا جائے تو کہا جاتا ہے کہ بجلی آن ہے لیکن شہری جب لائن سپرنٹنڈنٹ سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ فون ہی اٹینڈ نہیں کرتا۔ نسیم اکمل خان نے کہا کہ ملک ظہور کئی سال سے سٹی فیڈر پر بطور لائن سپرنٹنڈنٹ کام کر رہا ہے اور بری شہرت کا حامل اہلکار ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ لائن سپرنٹنڈنٹ کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھتا ہے اس کی کرپشن اور نااہلی کے باوجود نہ جانے کیوں محکمہ اسے سٹی فیڈر پر ہی تعینات رکھنے پر مصر ہے ۔ انہوں نے چیف ایگزیکٹو گیپکو اور ایکسین منڈی بہاؤالدین سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر کے شہریوں کو اذیت پہنچانے والے لائن سپرنٹنڈنٹ کو فوری طور پر ہٹا کر کسی ایماندار اہلکار کو تعینات کیا جائے وگرنہ اس کیخلاف شہری سڑکوں پر آ کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں