ناقص سکیورٹی انتظامات پر گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رسول اور دی ایجوکیٹرز سکول سیل

the educators school mbdin news

منڈی بہاؤالدین:ناقص سکیورٹی انتظامات پر گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رسول اور نجی سکول سیل
ڈی سی او مظفرسیال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی صدر کا مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات چیک کئے
بار بار تنبیہ جاری کرنے کے باوجودرسول کالج میں سکیورٹی کا معقول بندوبست نہ کیا گیا :طلبا کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،ڈی سی او

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او منڈی بہاؤالدین کی ہدایت پر آج (جمعرات) اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ ،ڈی ایس پی صدر میاں سلطان میراں اور ڈسٹرکٹ انچارج کاؤنٹر ٹیررازم محمد ریاض نے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات چیک کئے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بار بار تنبیہ جاری کرنے کے باوجود گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رسول میں طلبا کی حفاظت کا معقول بندوبست نہیں کیا گیا تھا۔ناقص سکیورٹی انتظامات پر اسے فوری طور پر سیل کردیا گیا۔ اسی طرح نجی سکول دی ایجوکیٹرز پھالیہ روڈ کوبھی دیواروں پر خاردار تار نہ لگانے اور ہنگامی انخلا کا راستہ نہ ہونے پر سیل کردیا گیا۔سرگودھا یونیورسٹی منڈی بہاؤالدین کیمپس میں انتظامیہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے مکمل انتظامات کرلئے جس پر اے سی نے اظہار اطمینان کیاجبکہ حکومتی ہدایات کے مطابق سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے پر بیکن ہاؤس سکول رسول روڈ کو ڈی سیل کردیا گیا۔ ڈی سی او مظفر خان سیال نے واضح کیا ہے کہ ملک کے بعض علاقوں میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں طلبا کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں کو سکیورٹی انتظامات ہر صورت میں فول پروف بنانے پڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں