ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہونے والے خطرناک اشتہاری ڈکیت کی پولیس پر فائرنگ ، جوابی فائرنگ پر ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

Arrest in jail

ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہونے والے خطرناک اشتہاری ڈکیت کی پولیس پر فائرنگ ، جوابی فائرنگ پر ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار ، ملزم نے چند روز قبل اے ایس آئی پر بھی فائرنگ کی تھی، مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھا۔
ملک وال(نامہ نگار( خطرناک اشہاری ملزم مظہر عرف مظہری سکنہ خضر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ رات موضع ٹھٹھی نور تھانہ پھلروان میں ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہوا تو گاؤں کے لوگ اور پولیس نے اس کا تعاقب شروع کر دیا۔ جس پر ملزم پولیس پر فائرنگ کرتے ڈفر جنگل تھانہ ملکوال کی طرف بھاگا جہاں وہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ۔ پھلروان پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر پولیس تھانہ ملکوال کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین منتقل کر دیا۔ یاد رہے کہ ملزم نے چند روز قبل تھانہ میانہ گوندل کے اے ایس آئی پر بھی اس وقت فائرنگ کی تھی جب وہ اسے ایک کیس میں گرفتار کرنے آیا تھا۔ ملزم کیخلاف مختلف تھانوں میں چوری ڈکیتی سمیت کئی مقدمات درج ہیں ۔ ایس ایچ او تھانہ ملک وال انسپکٹر ظفر اقبال خان نے بتایا کہ ملز م پھلروان کے علاقہ میں ڈکیتی واردات کے بعد ہمارے علاقہ میں پھلروان پولیس کے ساتھ مقابلہ میں زخمی ہوا۔اسے جلد پجلروان پولیس کے حوالے کر دیں گے۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں